بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر امت شاہ نے اترپردیش اور اتراکھنڈ میں کامیابی
کو پارٹی کا نظریہ اور وزیر اعظم نریندرمودی کے غریبوں کے لئے فلاحی
اسکیموں اور ترقی پسند نظم حکمرانی میں عوام کے اعتماد کی جیت قرار دیا ہے۔اب تک کے نتائج اور رجحانات کی بنیاد پر
پارٹی کو زبردست کامیابی ملنے کے
آثار کے مدنظر مسٹر شاہ نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ بی جے پی پر اعتماد
کرکے اس تاریخی فیصلہ دینے کے لئے یوپی کے عوام کو زبردست مبارک باد۔انہوں نے کہا کہ یہ بی جے پی کا نظر یہ اور وزیراعظم کی غریبوں کے لئے فلاحی اسکیموں پر عوام کے اعتماد کی جیت ہے۔